15 فروری، 2018، 11:06 AM

صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ

صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر  روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی اور نائب صدر اسحاق جہانگیری نے رخصت کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، تیل کے وزير بیژن زنگنہ ، اقتصادی امور کے معاون محمد نہاوندیان ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر عباس آخوندی ، وزیر صنعت و معدن اور تجارت  محمد شریعتمداری اور صدارتی دفتر کے انچارج محمود واعظی اس سفر میں صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی کو گذشتہ سال ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔صدر حسن روحانی اس سفر میں ہندوستان کے ساتھ باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

News ID 1878748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha